جغرافیائی اور معاشی غیر یقینی صورتحال کے باعث سرمایہ کار محفوظ اثاثوں کی جانب رجحان کر رہے ہیں۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 264 ڈالر کے اضافے کے بعد 5293 ڈالر سے بڑھ کر 5557 ڈالر فی اونس ہو گئی۔
ماہرین کے مطابق پاکستان میں پہلی بار ایک دن میں فی تولہ سونا 25 ہزار روپے سے زائد مہنگا ہونے کا امکان ہے، جس کے بعد قیمت 5 لاکھ 76 ہزار روپے تک پہنچ سکتی ہے۔ گزشتہ روز فی تولہ سونا 5 لاکھ 51 ہزار 662 روپے کی بلند سطح پر تھا۔
ماہرین نے بتایا کہ جنوری 2026 میں سونے کی قیمت میں اب تک 27 فیصد اضافہ ہو چکا ہے، اور رواں ہفتے میں 10 فیصد سے زائد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
سال 2025 میں سونا 64 فیصد مہنگا ہوا تھا۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں چاندی 120 ڈالر فی اونس کی جانب جا رہی ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos