پتنگوں پر تصاویر چھاپنے،گانوں پر پابندی کیخلاف دائر درخواست پر اعتراض برقرار

 

 لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے بسنت کے موقع پر پتنگوں پر تصاویر چھاپنے اور گانوں پر پابندی کے خلاف دائر درخواست پر اعتراض برقرار رکھتے ہوئے اسے واپس کر دیا۔

درخواست پی ٹی آئی کے شیخ امتیاز کی جانب سے دائر کی گئی تھی، جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ کسی بھی سیاسی لیڈر کی تصویر پتنگ پر چھاپنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ اسی طرح گانوں پر بھی پابندی لگائی گئی، جن میں نک دا کوکا شامل ہے، جو نہ تو فحش ہے اور نہ ہی سیاسی گیت۔

درخواست میں کہا گیا کہ پابندی سے بسنت جیسے تہوار میں سیاسی بدنیتی نظر آتی ہے اور ڈی سی کا جاری کردہ نوٹیفکیشن غیر قانونی ہے۔

عدالت نے ہدایت کی کہ درخواست گزار پہلے آفس اعتراضات دور کرے، اور نوٹیفکیشن اور دیگر دستاویزات فراہم کرے، اس کے بعد سماعت ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔