آنکھوں کے ماہرین نے عمران خان کا پمز ہسپتال میں معائنہ کیا تھا،عطاء تارڑ

 

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے بانی پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان کی صحت سے متعلق خبروں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آنکھوں کے ماہرین نے عمران خان کا پمز ہسپتال میں معائنہ کیا تھا۔

وفاقی وزیر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ڈاکٹرز نے معمولی طبی کارروائی کے لیے بانی پی ٹی آئی کو ہسپتال لے جانے کی تجویز دی تھی۔

گزشتہ ہفتے کی رات معائنہ مکمل ہونے کے بعد 20 منٹ کے اندر عمران خان کو واپس روانہ کر دیا گیا۔

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی بالکل صحت مند ہیں اور کسی بھی سنگین طبی مسئلے کی تصدیق نہیں ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔