راولپنڈی:پتنگ کی ڈور سے سٹی ٹریفک وارڈن زخمی

راولپنڈی: پتنگ کی ڈور سے سٹی ٹریفک پولیس کا ایک وارڈن زخمی ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق، ڈیوٹی سے واپس جاتے ہوئے خواجہ کارپوریشن فلائی اوور پر وارڈن محمد اسرار کی ناک اور آنکھ کے قریب پتنگ کی ڈور پھر گئی، جس سے وہ زخمی ہو گئے۔

ہیلمٹ اور کالر کے باعث وارڈن شدید چوٹ سے محفوظ رہے۔ریسکیو 1122 کی ٹیم نے فوری طور پر وارڈن کو طبی امداد فراہم کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔