لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے چوہدری شوگر ملز کیس میں 7 کروڑ روپے بطور گارنٹی کی واپسی کے معاملے پر نیب کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔
مریم نواز نے عدالت سے رجوع کیا تھا تاکہ کیس کے ختم ہونے کے بعد جمع کروائے گئے 7 کروڑ روپے واپس ملیں۔ عدالت کے 3 رکنی فل بینچ میں چیف جسٹس عالیہ نیلم، جسٹس جواد ظفر اور جسٹس عبہر گل خان شامل تھے۔
نیب کے وکیل نے بتایا کہ کیس ختم کر دیا گیا ہے، جس پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا متعلقہ ٹرائل کورٹ سے بھی کیس ختم ہو گیا ہے۔ نیب کے وکیل نے جواب دیا کہ قانون کے تحت اس کی ضرورت نہیں، تاہم چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ٹرائل کورٹ کی حتمی منظوری ضروری ہے۔
عدالت نے نیب کو 4 فروری تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos