غلام احمد بلور نے انتخابی سیاست سے علیحدگی کا اعلان کر دیا

پشاور: بزرگ سیاستدان حاجی غلام احمد بلور نے 86 سال کی عمر میں انتخابی سیاست سے علیحدہ ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔

بلور ہاوس میں پریس کانفرنس کے دوران سابق وفاقی وزیر غلام احمد بلور نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ نے میری عمر کا لحاظ نہیں کیا اور میری جیتی ہوئی سیٹ پر مجھے ہرایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ملک و قوم کے لیے 55 سال سیاست کی، لیکن شاہد نہ بکنے اور نہ جھکنے والوں کی ضرورت نہیں، اسی لیے مجھے تین بار ہرایا گیا۔

اے این پی رہنما نے کہا کہ ملک نے بھارت کو جنگی میدان میں تو شکست دی، مگر معاشی میدان میں حکمرانوں اور سیاسی جماعتوں کو ملک کے مفاد پر غور کرنا ہوگا۔ انہوں نے 18ویں ترمیم کی اہمیت پر بھی زور دیا اور کہا کہ اس سے چھیڑ چھاڑ ملک کے لیے نقصان دہ ہوگی۔

غلام احمد بلور نے بتایا کہ وہ اپنی نشست پر کون الیکشن لڑے گا، یہ پارٹی کا فیصلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایک مضبوط پارٹی چھوڑ کر جا رہے ہیں اور پشاور چھوڑ رہے ہیں، تاہم وہ اسی مٹی میں دفن ہوں گے۔

انہوں نے واضح کیا کہ وہ انتخابی سیاست سے دستبردار ہو رہے ہیں، لیکن سیاست مکمل طور پر نہیں چھوڑ رہے، اور اب اسلام آباد منتقل ہوں گے کیونکہ پشاور میں اکیلے نہیں رہ سکتے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔