داتا دربار کے قریب سیوریج لائن میں گرنے والی 10 ماہ کی بچی کی لاش برآمد

 

لاہور کے علاقے بھاٹی گیٹ میں سیوریج لائن میں گرنے والی 10 ماہ کی بچی ردا فاطمہ کی لاش مل گئی ہے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق بچی کی لاش آؤٹ فال روڈ پر واقع سیوریج لائن سے برآمد کی گئی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد تین مختلف مقامات پر سرچ آپریشن کیا گیا، جن میں بھاٹی گیٹ، موہنی روڈ اور آؤٹ فال روڈ شامل ہیں۔ آپریشن میں ریسکیو کی 10 گاڑیاں اور 25 اہلکار شریک رہے۔

حکام کے مطابق اس افسوسناک واقعے میں پہلے ہی بچی کی والدہ کی لاش تقریباً تین کلومیٹر دور آؤٹ فال روڈ سے برآمد ہو چکی تھی۔

ادھر واقعے میں غفلت ثابت ہونے پر ٹریفک انجینئرنگ اینڈ پلاننگ ایجنسی کے پروجیکٹ ڈائریکٹر سمیت تین افسران کو معطل کر دیا گیا ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق متاثرہ خاندان شورکوٹ سے سیر کے لیے لاہور آیا تھا۔ مینارِ پاکستان کے بعد خاندان داتا دربار پہنچا جہاں خاتون اپنی بچی کے ہمراہ سیوریج لائن کی منڈھیر پر بیٹھی تھیں کہ اچانک دونوں نیچے گر گئیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل چیف سیکریٹری کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی ہے، جو 24 گھنٹوں میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔