سونے کی فی تولہ قیمت میں یکمشت 21 ہزار 200 روپے کا بڑا اضافہ

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک دن میں تاریخی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 21 ہزار 200 روپے کا اضافہ ہوا ہے،

جس کے بعد فی تولہ قیمت 5 لاکھ 72 ہزار 862 روپے تک پہنچ گئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 18 ہزار 175 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 91 ہزار 136 روپے ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جہاں فی اونس سونا 212 ڈالرز مہنگا ہو کر 5505 ڈالرز تک جا پہنچا ہے۔

چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے اور فی تولہ چاندی 264 روپے بڑھ کر 12 ہزار 175 روپے ہو گئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جنوری 2026 میں اب تک سونے کی قیمت میں 1 لاکھ 15 ہزار 900 روپے کا اضافہ ہو چکا ہے، جبکہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں 21 ہزار 100 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔