ایف 6 اسلام آبادکے پولیس خدمت مرکزمیں آتشزدگی۔بروقت قابوپالیاگیا
آگ عمارت میں شارٹ سرکٹ کے باعث بجلی کے بورڈ میں لگی تھی۔ ریسیکیو اور پولیس حکام
February 1, 2026 · قومی
اسلام آباد سیکٹر ایف 6 کے پولیس خدمت مرکزمیں آگ لگ گئی جس پر امدادی ٹیموں نے بروقت قابو پا لیا ۔
پولیس اور ریسکیو حکام کے مطابق آگ عمارت میں شارٹ سرکٹ کے باعث بجلی کے بورڈ میں لگی تھی۔
آتشزدگی کی اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں، فائر بریگیڈ کی تین گاڑیاں اور تین ایمبولینسز موقع پر پہنچیں۔
الیکٹرک بورڈ میں لگنے والی آگ پر مکمل قابو پا لیا گیا۔ پولیس کے مطابق آتشزدگی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اور صورتحال مکمل طور پر کنٹرول میں ہے۔
ٹیگز: