ڈیرہ غازی خان میں پنجاب سے بلوچستان جانے والے تمام راستے بند کر دیے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر عثمان خالد کے مطابق بلوچستان جانے والی شاہراہیں، بشمول فورٹ منرو اور تونسہ موسیٰ خیل روڈ، فی الحال بند ہیں اور مسافر ڈی جی خان کے راستے بلوچستان نہیں جا سکتے۔
بلوچستان سے ملنے والے سرحدی علاقوں بواٹہ اور سخی سرور پر بھی ٹریفک کو روک دیا گیا ہے۔ یہ اقدام گزشتہ روز بلوچستان کے مختلف شہروں میں فتنہ الہندوستان کے حملوں کو ناکام بنانے اور 3 خودکش حملہ آوروں سمیت 92 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کے بعد کیا گیا ہے۔
حکام نے کہا ہے کہ صورتحال کے مطابق مزید اقدامات کیے جا سکتے ہیں اور عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ پابندی شدہ راستوں کا استعمال نہ کریں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos