اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ اگر آبی معاہدہ محفوظ نہیں تو کوئی بھی معاہدہ محفوظ نہیں۔ انہوں نے یہ بات اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایریا فارمولہ اجلاس میں کہی، جہاں سندھ طاس معاہدے کی مثال بھی پیش کی گئی۔
عاصم افتخار نے کہا کہ آبی وسائل کے معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کرنا خطرناک مثال ہے اور یہ عالمی معاہدوں کے نظام کا امتحان ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یکطرفہ اقدامات سرحدی اور تجارتی معاہدوں کو بھی کمزور کر سکتے ہیں۔
پاکستانی مندوب نے واضح کیا کہ اگر معاہدے سیاست کی نذر ہو جائیں تو عالمی اعتماد متاثر ہوگا، اور سندھ طاس معاہدہ صرف دوطرفہ معاملہ نہیں بلکہ عالمی نوعیت کا مسئلہ ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos