ملتان: موٹر وے پر بس اور وین کی ٹکر،4 افراد جاں بحق

ملتان میں موٹر وے ایم-4 پر عبد الحکیم کے قریب بس اور وین کے تصادم میں 4 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے، جن میں 2 بچے بھی شامل ہیں۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ لاشیں اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق وین شادی کی تقریب سے واپسی پر ملتان سے رجانہ جا رہی تھی۔ دھند کے باعث موٹر وے ایم-4 شام کوٹ سے عبد الحکیم تک، ایم-11 محمود بوٹی سے سمبڑیال تک اور ایم-3 فیض پور سے سمندری تک ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے۔

حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ موٹر وے استعمال کرتے وقت احتیاط برتیں اور ٹریفک کی ہدایات پر عمل کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔