فائل فوٹو
فائل فوٹو

پنجاب والوں کی موجیں: مریم نواز کا 4 چھٹیوں اور بسنت کا تحفہ

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے کے عوام کے لیے ایک بڑے ریلیف اور تفریح کا اعلان کرتے ہوئے فروری کے پہلے ہفتے میں طویل ویک اینڈ کی نوید سنا دی ہے۔

وزیر اعلیٰ  کے ایکس پرجاری بیان کے مطابق، پنجاب 5 فروری کو ‘یومِ یکجہتیِ کشمیر’ کی مناسبت سے عام تعطیل منائے گا، جبکہ 6 فروری کو صوبائی سطح پر ‘بسنت’ کی تعطیل ہوگی۔ اس کے فوراً بعد ہفتہ اور اتوار کی ہفتہ وار تعطیلات کے باعث عوام کو مسلسل چار روز کا وقفہ میسر آئے گا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پنجاب کے محنتی لوگ کچھ وقت اپنی روایات اور تفریح کے لیے نکالیں۔ یہ طویل ویک اینڈ عوام کو آرام کرنے، خود کو ری چارج کرنے اور روزمرہ کی تھکن مٹانے کا بہترین موقع فراہم کرے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بسنت کی تعطیل کا مقصد صوبے کی ثقافتی رونقوں کو بحال کرنا ہے، تاہم انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس دوران حفاظتی اقدامات کو ہر صورت یقینی بنائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔