بلوچستان اور کراچی میں انسداد پولیو مہم کا آغاز آج سےہوگا

بلوچستان اور کراچی میں انسداد پولیو مہم کا آغاز آج سے ہو گیا ہے، جو سات روز تک جاری رہے گی۔ مہم کا مقصد پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو جیسے موذی مرض سے محفوظ بنانا ہے۔

کراچی میں انسداد پولیو مہم کے دوران 21 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جس کے لیے خصوصی ٹیمیں گھر گھر جا کر خدمات انجام دیں گی۔

دوسری جانب بلوچستان بھر میں بھی انسداد پولیو مہم آج سے شروع کی گئی ہے، جہاں 26 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف رکھا گیا ہے۔ اس قومی مہم میں 11 ہزار سے زائد ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

حکام کے مطابق انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے سیکیورٹی اور انتظامی اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں، جبکہ والدین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔