عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونا 172 ڈالر کی کمی کے بعد 4721 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا، جبکہ ٹریڈنگ کے دوران سونے کی قیمت میں 3 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب خام تیل کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھنے کو ملی، برینٹ خام تیل تقریباً 67 ڈالر فی بیرل جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 63 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے، جس میں مجموعی طور پر 4 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی۔
ماہرین کے مطابق عالمی معاشی حالات، سرمایہ کاروں کے رجحانات اور مارکیٹ میں طلب و رسد کی تبدیلی کے باعث سونے اور تیل کی قیمتوں پر دباؤ پڑ رہا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos