اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی آج ملاقات متوقع ہے، جس میں صوبے کی سکیورٹی صورتحال اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں دہشت گردی سے متعلق تحفظات اور وادی تیراہ سے لوگوں کی نقل مکانی کے مسائل پر بھی گفتگو ہوگی۔
یہ ملاقات وزیر اعظم شہباز شریف کے عہدہ سنبھالنے کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان پہلی سرکاری ملاقات ہوگی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ اس سے قبل وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے وزیراعظم ہاؤس جانے سے انکار کیا تھا، تاہم اب ملاقات طے پا گئی ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos