پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریوں کے خلاف درخواست پر سندھ ہائی کورٹ نے سماعت کی استدعا منظور کر لی
کراچی: پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاریوں کو چیلنج کرنے کے لیے دائر درخواست پر سندھ ہائی کورٹ نے فوری سماعت کی استدعا منظور کر لی۔
عدالت میں جسٹس عدنان کریم کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ آج درخواست کی سماعت کرے گا۔ درخواست میں بتایا گیا ہے کہ نوٹیفکیشن کے تحت پی ٹی آئی کے 180 کارکنوں کی نظر بندی کا حکم جاری کیا گیا، جبکہ پی ٹی آئی کے 8 فروری کے ہڑتال کے اعلان پر بھی کارکنوں کے خلاف نظر بندی کا نوٹیفکیشن دیا گیا۔
درخواست پاکستان تحریکِ انصاف سندھ کے جنرل سیکریٹری منصور علی اور دیگر نے دائر کی ہے، جس میں عدالت سے فوری کارروائی کی درخواست کی گئی ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos