وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کیلئے وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے

 

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے لیے وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے اور ملاقات شروع ہو گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم، وزیر داخلہ محسن نقوی، وفاقی وزیر امیر مقام اور رانا ثنااللہ بھی موجود ہیں۔

پی ٹی آئی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں وادی تیراہ، امن جرگہ اور انسداد دہشتگردی کے معاملات پر تبادلہ خیال ہوگا، جبکہ این ایف سی اور دیگر صوبائی امور پر بھی گفتگو متوقع ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔