اسلام آباد: عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا اور چاندی کی قیمتوں میں مسلسل کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 215 ڈالر کی کمی کے بعد 4676 ڈالر فی اونس تک گر گئی ہے۔ مقامی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں واضح کمی ہوئی ہے۔ ایک تولہ سونا 21,500 روپے سستا ہو کر 490,362 روپے تک پہنچ گیا ہے۔
دس گرام سونے کی قیمت بھی 18,433 روپے کم ہو گئی، جس کے بعد نئی قیمت 420,406 روپے ہو گئی ہے۔
چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی ہے۔ ایک تولہ چاندی 601 روپے کی کمی کے بعد 8,405 روپے تک گر گئی ہے۔
ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری رہنے کا امکان ہے اور سرمایہ کاروں کو خرید و فروخت میں محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos