اگر پاکستان کو اشتعال دلایا گیا تو بھرپور جواب دیاجائے گا،کامران ٹیسوری

 

کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے بھارت کو سخت الفاظ میں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پاکستان کو اشتعال دلایا گیا تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی قسم کی جارحیت برداشت نہیں کی جائے گی۔

جاری بیان میں گورنر سندھ نے کہا کہ اگر کسی پاکستانی شہری کو بھارتی عناصر کی جانب سے نشانہ بنایا گیا تو اس کے سنگین نتائج ہوں گے۔

انہوں نے واضح کیا کہ بلوچستان سمیت ملک کے کسی بھی حصے میں بے گناہ افراد کے خون کا حساب لیا جائے گا۔

کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مسلح افواج کے ساتھ کھڑے ہو کر کراچی کے غیور نوجوان ہر سازش کا مقابلہ کریں گے اور دشمن کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

گورنر سندھ نے زور دیا کہ پاکستان اپنے دفاع اور عوام کے تحفظ کے لیے ہر حد تک جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔