فائل فوٹو
فائل فوٹو

عمران خان کی حکومت میں دیگر جماعتوں کی قیادت جیلوں میں تھی ، مولانا فضل الرحمٰن 

اسلام آباد:امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمٰن  کا کہنا ہے بدقسمتی سے پاکستان کے اندر پولیٹیکل وکٹمائزیشن بہت بڑھ چکی ہے۔ عمران خان کی حکومت میں دیگر جماعتوں کی قیادت جیلوں میں تھی  اور آج وہ خود جیل میں ہیں، یہ ایک انتقامی تاثر ہے جو ہماری ملکی سیاست میں ابھر رہا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہمیں اس حوالے سے ایک متوازن سوچ کی طرف جانا ہوگا۔حزبِ اختلاف اور حزبِ اقتدار کے درمیان تناؤ کے جو ادوار اس سے قبل گزرے ہیں، چاہے وہ پاکستان مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان رہے ہوں، انہوں نے بھی پاکستان کو کوئی اچھے نتائج نہیں دئے ۔ آج بھی پاکستان پورے خطے میں واحد ملک ہے جو معاشی لحاظ سے ڈوب رہا ہے، ہم دوستوں سے بھیک مانگ رہے ہیں کہ ہماری ریزرو میں کچھ ڈالر بھیج دیں۔ اس ساری صورتحال میں یقیناً پاکستان کی اس وقت کی پوزیشن درست نہیںے۔ اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ فیصلے سیاست دان نہیں کر رہے، فیصلے پارلیمان میں نہیں ہو رہے، فیصلے سیاسی ڈیبیٹ کے تحت نہیں ہو رہے، بلکہ ایک خاص محل کے اندر فیصلے ہوتے ہیں اور پورے ملک پر ایک دم لاگو ہو جاتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔