اسلام آباد: بلوچستان کی موجودہ صورتحال محض مقامی بے چینی کا نتیجہ نہیں بلکہ یہ کئی دہائیوں سے جاری عالمی طاقتوں کی "گریٹ گیم” کا شاخسانہ ہے۔ سینئر صحافی جاوید صدیق نے امت ڈیجیٹل سےگفتگو کرتے ہوئےاس حوالے سے انتہائی اہم اور چشم کشا حقائق بیان کیے ہیں، جن کے مطابق روس اور امریکہ کی طویل دشمنی نے بلوچستان کو ایک بین الاقوامی میدانِ جنگ بنا دیا ہے۔
سینئر صحافی جاوید صدیق نے بلوچستان کی موجودہ صورتحال پر ایک نیا پینوراما پیش کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ بلوچستان کا عدم استحکام محض مقامی مسئلہ نہیں، بلکہ یہ روس اور امریکہ کے درمیان دہائیوں سے جاری رسہ کشی کا نتیجہ ہے۔
جاوید صدیق کے مطابق بلوچستان کی جغرافیائی اہمیت نے اسے عالمی طاقتوں کے لیے ایک "شطرنج کی بساط” بنا دیا ہے۔
سینئر صحافی جاوید صدیق کے مطابق بلوچستان کا مسئلہ سمجھنے کے لیے ہمیں اس کی جغرافیائی اہمیت اور سرد جنگ (Cold War) کے پس منظر کو دیکھنا ہوگا۔ ان کے بقول، یہ خطہ صرف پاکستان کا صوبہ نہیں بلکہ دنیا کی بڑی طاقتوں کے لیے ایک اسٹریٹجک "چیک پوسٹ” کی حیثیت رکھتا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos