تصویر: آئی ایس پی آر

پاکستان اور اسلامک ملٹری کائونٹر ٹیررازم کولیشن میں تعاون مضبوط بنانے کا عزم

 

اسلامک ملٹری کاؤنٹر ٹیررازم کولیشن کے سیکرٹری جنرل میجر جنرل محمد بن سعیدالمغیدی نے جی ایچ کیو میں پاک فوج کے سربراہ، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی ،جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورتحال اور انسداد دہشت گردی کے شعبے میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر خطے میں امن، استحکام اور سلامتی کے لیے ادارہ جاتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

ملاقات میں دونوںرہنمائوںنے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف مشترکہ حکمت عملی، انٹیلی جنس شیئرنگ اور رکن ممالک کی استعداد کار میں اضافے کے ذریعے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اسلامی دنیا میں استحکام کے فروغ اور مربوط انسداد دہشت گردی اقدامات کے لیے IMCTC کے کردار کو سراہا۔

جنرل محمد بن سعید المغیدی نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی نمایاں خدمات اور قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق،آئی ایم سی ٹی سی کی ٹیم 2 سے 6 فروری 26 تک پاکستان کا دورہ کر رہی ہے تاکہ نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی میں انتہا پسند عناصر کی دوبارہ یک جائی اور بحالی کے موضوع پر ایک ہفتے کی تربیت کا انعقاد کیا جا سکے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔