سابق سینیٹر اور سینیئر سیاستدان مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ ترک صدر طیب اردگان نے سابق وزیراعظم عمران خان کو ترکی آنے کی پیشکش کی تھی۔ مشاہد حسین کے مطابق یہ پیشکش 2025 میں کی گئی تھی اور طیب اردگان واحد غیر ملکی رہنما ہیں جنہوں نے پاکستان کے اس معاملے پر بات کی۔
سابق سینیٹر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ملک میں دہشتگردی کا خاتمہ اور معیشت کی بحالی کے لیے سیاسی تصفیہ وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست میں کچھ بھی ناممکن نہیں اور نومبر 2024 میں عمران خان کی رہائی کا فیصلہ بھی اسی حوالے سے کیا گیا تھا، تاہم بعض داخلی اختلافات کی وجہ سے موقع ضائع ہو گیا۔
مشاہد حسین نے مزید کہا کہ عمران خان سیاسی نظام کا حصہ ہیں اور ان کا اسٹبلشمنٹ کے ساتھ اچھا تعلق رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنرل ضیا اور جنرل باجوہ کے دور میں عمران خان فوج کی پسندیدہ شخصیت رہے، اور یہ پسندیدگی دوبارہ بحال کی جا سکتی ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos