اسلام آباد: پاکستان اور کینیڈا نے تجارت، سرمایہ کاری، معدنیات، زراعت اور توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور کینیڈا کے ہائی کمشنر طارق علی خان کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دونوں ممالک نے دوطرفہ اقتصادی تعلقات مضبوط کرنے اور پرائیویٹ سیکٹر کی شمولیت کو فروغ دینے پر زور دیا۔
ملاقات میں پاکستان کی جانب سے دنیا کی سب سے بڑی معدنیاتی کانفرنس، پراسپیکٹرز اینڈ ڈیولپرز ایسوسی ایشن آف کینیڈا 2026 میں شرکت پر بھی بات ہوئی، جس سے پاکستانی کان کنی کمپنیوں کو عالمی سرمایہ کاروں اور کینیڈین ماہرین سے رابطہ حاصل ہوگا۔
پاکستان اور کینیڈا نے ڈیری اور لائیو اسٹاک کے شعبے میں جدید فارمینگ، جینیٹکس اور وباوں کے کنٹرول کے ذریعے پیداوار اور معیار بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔ علاوہ ازیں، پاکستان میں قابل تجدید توانائی کے شعبے میں کینیڈین سرمایہ کاری، وقت پر منظوری اور قوانین کی منظوری کو اہم قرار دیا گیا۔
پاکستان کی اقتصادی ترقی میں سرمایہ کاری کے مواقع اور دوطرفہ شراکت داریوں کو قومی معیشت کے لیے مثبت قرار دیا گیا۔ ایس آئی ایف سی نے اس سلسلے میں پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری اور اقتصادی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرنے پر زور دیا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos