دکانداروں نے گاہکوں کو باہر نکلنے سے روکا،سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات میں اہم انکشافات

 

کراچی: سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ آگ لگنے کے باوجود بعض دکانداروں نے گاہکوں کو باہر نکلنے سے روکا، جس کی وجہ سے 25 سے 30 افراد دبئی کراکری شاپ میں جاں بحق ہوئے۔

انکوائری کمیٹی کے مطابق میزنائن، فرسٹ اور سکینڈ فلور کی سی سی ٹی وی ویڈیوز دستیاب نہیں ہو سکیں، تاہم 20 منٹ کی سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کر لی گئی ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ آگ تقریباً 10:15 بجے لگی، اور 11 بجے تک دکاندار اور گاہک موجود تھے۔

فائر بریگیڈ اور ریسکیو ٹیمیں پہنچنے کے بعد پانی مارنے میں مصروف ہو گئیں، زیادہ تر افراد بچ نکلے، لیکن دبئی کراکری شاپ کے دکانداروں نے گاہکوں کو باہر جانے سے روکا۔ ایک دکاندار نے تقریباً 150 افراد کو راستہ دکھانے میں مدد کی، تاہم وہ 30 افراد شاپ میں پھنس گئے، جن کی باقیات بعد میں وہاں سے ملی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔