وفاقی حکومت نے اعلیٰ پولیس افسران کے تقرر و تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے تحت راؤ عبدالکریم کو انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب تعینات کر دیا گیا ہے، جبکہ ڈاکٹر عثمان انور کو ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کا چارج سونپ دیا گیا ہے۔
راؤ عبدالکریم کا تعلق 24ویں کامن سے ہے اور وہ اس سے قبل ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔
ڈاکٹر عثمان انور 24 جنوری 2023 کو آئی جی پنجاب مقرر ہوئے تھے اور انہوں نے تین سال سے زائد عرصہ اس عہدے پر فرائض سرانجام دیے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق راجہ رفعت مختار کو نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن میں تعینات کر دیا گیا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos