پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کا ایئر فرانس کے ایل ایم کے ساتھ ایک اسٹریٹجک کارگو پارٹنرشپ معاہدہ ہوگیا۔اس انتظام کے تحت، برآمد کنندگان ایک ہی ایئر وے بل کا استعمال کرتے ہوئے پورے یورپ اورامریکہ میں کنسائنمنٹس بھیج سکیں گے جو پی آئی اے اور ایئر فرا نس ایل ایم سسٹم دونوں کا احاطہ کرتا ہے۔
کارگو معاہدہ، جو 15 جنوری سے نافذ العمل ہے، پی آئی اے کارگو کو ایئر فرانس کے ایل ایم عالمی نیٹ ورک تک رسائی فراہم کرتا ہے۔
فرانس کے سفیر نکولس گیلی کے مطابق ،اسلام آباد اور پیرس کے درمیان ہفتہ میں دو بار براہ راست پروازوں کی حالیہ بحالی پاکستان اور یورپ کے درمیان مضبوط دوطرفہ تعلقات اور بہتر رابطوں کی عکاسی کرتی ہے۔ ایئر فرانس کے ایل ایم پارٹنرشپ 21 یورپی مقامات کے لیے سہولت فراہم کرتی ہے، جس میں اقتصادی اور ثقافتی تبادلے کے فوائد ہیں۔
پی آئی اے کارگو علاقائی مراکز بشمول دبئی، ریاض اور دمام کے ذریعے وسیع نیٹ ورک سے منسلک ہو گا، جس میں ایمسٹرڈیم، پیرس، برسلز، فرینکفرٹ، سٹٹ گارٹ اور ڈسلڈورف جیسے اہم مقامات کے ساتھ ساتھ نیویارک، اٹلانٹا اور لاس اینجلس اب مشترکہ نیٹ ورک کے ذریعے قابل رسائی ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos