کراچی: عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمتوں میں پھر ہزاروں روپے کا اضافہ ہو گیا۔
مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 24 ہزار روپے کا اضافہ ہو گیا۔ اضافے کی بعد 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 5 لاکھ 14 ہزار 362 روپے ہو گئی۔
10گرام سونے کی قیمت میں 20 ہزار 576 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 4 لاکھ 40 ہزار 982 روپے ہو گئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 240 ڈالر اضافے کے ساتھ 4916 ڈالر فی اونس ہو گئی۔واضح رہے کہ مقامی گولڈ مارکیٹ میں گزشتہ تین دنوں سے سونے کی قیمت میں مسلسل کمی دیکھنے میں آرہی تھی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos