فائل فوٹو
فائل فوٹو

فراڈ کیس؛فوادچوہدری پر فرد جرم عائد کردی گئی

اسلام آباد: فراڈ کیس میں سابق وفاقی وزیر فوادچودھری پر فرد جرم عائد کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آبادمیں سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کیخلاف فراڈ کیس کی سماعت ہوئی،سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری عدالت میں پیش ہوئے ،مدعی مقدمہ ملک محمد ظہیر بھی اپنے وکیل فرحان منظور کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے فواد چوہدری پر فرد جرم عائد کر دی گئی،سابق وفاقی وزیر نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔عدالت نے کل استغاثہ کے گواہان کو طلب کرلیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے کیس پر سماعت کی،فواد چودھری کی جانب سے دائر بریت کی درخواست پر بھی کل دلائل طلب کر لئے گئے، فواد چوہدری کیخلاف کیس کی مزید سماعت 4 فروری تک ملتوی کردی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔