ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس کی سماعت سے قبل ثنا ملزم عمر حیات عرف کاکا کو مبینہ طورپر دھمکیاں دینے والا مشتبہ لڑکا کمرہ عدالت سےگرفتارہوگیا۔ وکیل صفائی کا کہناہے کہ مجھے اور ملزم کو کہا گیا ہے کہ تمہارے قتل کی سپاری لے لی گئی ہے۔اس سے قبل مشتبہ لڑکے اسامہ نے ملزم عمر حیات عرف کاکا کے بہنوئی کو دھمکی کیلئے پرچی دی تھی۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے مشتبہ ملزم کیخلاف قانونی کارروائی کا حکم دے دیا۔جج نے کہا کہ پولیس اس معاملے کو قانون کے مطابق دیکھے۔ اسامہ کو حوالہ پولیس کردیا گیا۔
ملزم کا کہناہے کہ میں جیل میں ملزم عمر حیات کے ساتھ تھا،میں نے نیکی کی ہے اور عمر حیات کو ملنے آیا ہوں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos