خیبر: ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ کے علاقے شنکو سے چار افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جنہیں بے دردی سے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔
ڈی پی او خیبر کے مطابق، مقامی پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ شنکو کے علاقے میں چار لاشیں موجود ہیں، جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے جائے وقوعہ سے لاشوں کو قبضے میں لے لیا۔ ابتدائی معائنے کے مطابق چاروں افراد کو فائرنگ کا نشانہ بنا کر موت کے گھاٹ اتارا گیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لاشوں کو ضروری قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے تاحال قتل کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں اور نہ ہی مقتولین کی شناخت ہوسکی ہے۔
پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور شناخت کا عمل تیزی سے جاری ہے۔
ڈی پی او نے مزید بتایا کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں تاکہ ملزمان کا سراغ لگا کر انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔ اس واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے اور سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos