فوٹو سوشل میڈیا
فوٹو سوشل میڈیا

قازقستان کے صدر دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد: قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایووف دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔

راولپنڈی کے نور خان ایئر بیس پر صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔

قازقستان کے صدر کے ساتھ سینئر وزراء اور سرکاری حکام پر مشتمل اعلیٰ سطح کا وفد بھی آیا ہے۔

اپنے دو روزہ دورے کے دوران معزز مہمان صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔ دونوں ممالک کے درمیان کئی شعبوں میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط بھی ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔