اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما مشال یوسفزئی کا کہنا ہے علیمہ خان ، عمران خان کی بہن ہونے کی وجہ سے میرے لیے قابل احترام ہے ، ابھی انکی سوشل میڈیا پر چلنے والی اپنے حوالے سے ایک ویڈیو دیکھی جو یقیناً AI ہوگی کیونکہ عمران خان نے انکو بہت سختی سے اس قسم کے بیانات اور میڈیا appearance سے روکا ہوّا ہے ، جس کا اعلان عمران خان نے خود صحافیوں اور میڈیا کے سامنے کیا کہ اب صرف انکی بہن نورین نیازی صاحبہ میڈیا کے سامنے بیان دے گی ۔
علیمہ خان صاحبہ ، خان صاحب کی بہن ہونے کی وجہ سے میرے لیے قابل احترام ہے ابھی انکی سوشل میڈیا پر چلنے والی اپنے حوالے سے ایک ویڈیو دیکھی جو یقیناً AI ہوگی کیونکہ خان صاحب نے انکو بہت سختی سے اس قسم کے بیانات اور میڈیا appearance سے روکا ہوّا ہے ، جس کا اعلان خان صاحب نے خود…
— Mashal Yousafzai🇵🇰 (@AkMashal) February 3, 2026
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا یہ یقیناً AI ویڈیو ہوگی کیونکہ اس سے پہلے بھی جب میری سینیٹ میں نامزدگی اور میرٹ کے حوالے سے ان کے اس قسم کے بیانات منظر عام پر آئے تھے اور عمران خان صاحب کو پتہ چلا تو اڈیالہ ٹرائل میں انہوں نے بتایا کہ وہ AI ویڈیوز تھی اور انہوں نے باہر اس طرح کسی قسم کے بیانات میڈیا کو نہیں دیے، حتیٰ کہ 4 اکتوبر کی گرفتاری کے بعد ان کے فون کے کچھ screenshots لیک ہوئے جس میں میرا ذکر تھا اور اڈیالہ جیل میں میری انٹری بند کروانے کے لیے کسی کو کہا گیا تھا تو وہ بھی خان صاحب کے پوچھنے پر انہوں نے بتایا کے فیک ہے ، تو آج کا بیان بھی اسی پس منظر کو مدنظر رکھتے ہوئے میں سمجھتی ہوں کہ فیک یا AI ہی ہوگا اور اس لیے میں اس پر کمنٹ کرنا وقت کا ضیاع سمجھتی ہوں۔ فوکس صرف عمران خان صاحب کی صحت اور شوکت خانم کے ڈاکٹرز کی ان تک رسائی پر رکھے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos