معروف پاکستانی اداکارہ میرا کے بارے میں خبریں ہیں کہ ان کو نیویارک کے مونٹیفور میڈیکل سینٹر کے نفسیاتی وارڈ میں داخل کر دیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق وہ اپنی آئندہ فلم کی شوٹنگ کے دوران شدید ذہنی دبا ئوکا سامنا کر رہی تھیں جس کے باعث انہیں طبی امداد کی ضرورت پیش آئی۔
اسپتال میں میرا کو ضروری طبی دیکھ بھال دی جا رہی ہے اور اداکارہ کے مداح ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔
میرا کی نئی فلم میں شان شاہد اور سونیا حسین بھی اہم کرداروں میں جلوہ گر ہوں گے۔ یہ ایک تھرلر فلم ہے جس میں میرا کا کردار نفسیاتی طور پر انتہائی چیلنجنگ بتایا جا رہا ہے۔ فلم کی مکمل تفصیلات اور دیگر کرداروں کے بارے میں ابھی حتمی معلومات منظر عام پر نہیں آئیں۔ اس نئی فلم کے ساتھ میرا کا بڑے پردے پر واپسی کا انتظار کیا جا رہا ہے۔
میرا کو آخری بار فلم باجی میں دیکھا گیا تھا جو شائقین اور ناقدین کی جانب سے مثبت ردعمل حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos