راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر علیمہ خان کے قریب سے مسلح شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق، پولیس نے علیمہ خانم کو آگاہ کیا کہ
ایک مسلح شخص آپ کے قریب موجود تھا،یہ کتنا بڑا سیکیورٹی بریچ ہے۔
اس پر علیمہ خان اور دیگر کا کہنا تھا کہ یہ آپ ہی کا بندہ ہو گا۔
ذرائع کے حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ پولیس افسر نے کہایہ آپ کا بندہ ہے،اس سے کارڈبھی ملے ہیں،ہم اسی لئے گرفتاریاں کرتے ہیں۔
تحویل میں لئے گئے شخص کا نام عارف چٹھہ بتایا گیا ہے اور اس کا تعلق ملتان سے معلوم ہوا۔
پولیس کے مطابق تحویل میں لئے گئےشخص سے لائسنس یافتہ پستول برآمد ہوا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی معین قریشی کو مشکوک شخص کی شناخت کیلئے بلایا گیا۔معین قریشی نے پولیس کو بتایا کہ وہ اس شخص کو نہیں جانتے۔
اس واقعے کے بعد تحریک انصاف نے اڈیالہ سے دھرنا ختم کردیا۔ تاحال سرکاری طور پر اس بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos