پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں 6 اور 7 فروری کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔ رات گئے سرکاری ذرائع نے سوشل میڈیا پر یہ اطلاع فراہم کی۔
راولپنڈی کے کمشنر آفس اور دیگر کچھ سرکاری اداروں نے فیس بک اور ایکس اکاؤنٹ پر نوٹیفکیشن شئیر کیا، جو 3 فروری کی تاریخ کے ساتھ، محکمہ جنرل سروسز اینڈ ایڈمنسٹریشن کی طرف سے ، چیف سیکرٹری پنجاب نے جاری کیا تھا۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق ، جمعہ اور ہفتہ کو پورے صوبے میں چھٹی ہو گی۔
واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے طویل ویک اینڈ کا اعلان کیا تھا۔ اس کے مطابق 5 فروری کو یوم کشمیر کی وفاقی سطح پر دی گئی ملک گیر چھٹی ، جو سرکاری کیلنڈر میں شامل پہلی عام تعطیل ہے، کے بعد بسنت کی مناسبت سے 6 اور 7 فروری کی چھٹیسں شامل ہیں۔ 8 فروری کو اتوار کی ہفتہ وار چھٹی ہو گی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos