لاہور میں بسنت کے موقع پر پتنگوں اور ڈور کی خرید و فروخت مسلسل تیسرے روز بھی عروج پر رہی۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق تین دن کے دوران ڈور اور گڈی کی مجموعی فروخت 54 کروڑ روپے سے تجاوز کر گئی۔
تیسرے روز شہر کی مختلف مارکیٹوں میں پانچ لاکھ سے زائد گڈے اور پتنگیں فروخت ہوئیں۔ قیمتوں کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ڈیڑھ تاوا گڈا 650 روپے، ایک تاوا 450 روپے جبکہ پونا تاوا 250 روپے میں فروخت ہوتا رہا۔
کائٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ دو پیس ڈور کا پنا 7 سے 8 ہزار روپے میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ چار پیس ڈور کا پنا 12 سے 15 ہزار روپے تک فروخت کیا جا رہا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق پہلے روز 16 کروڑ روپے، دوسرے روز 18 کروڑ روپے اور تیسرے روز تقریباً 20 کروڑ روپے کی خرید و فروخت ریکارڈ کی گئی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos