اکبر ناصر خان آئی جی گلگت بلتستان تعینات،نوٹیفکیشن جاری

 

اسلام آباد: گریڈ 20 کے سینئر پولیس افسر اکبر ناصر خان کو انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس گلگت بلتستان کے عہدے پر تعینات کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اکبر ناصر خان اس سے قبل ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) ایف آئی اے کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں اور وہ پہلے بھی آئی جی اسلام آباد کے طور پر اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

موجودہ آئی جی گلگت بلتستان افضل محمود بٹ کو اس تعیناتی کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے سامنے رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔