سری لنکا کا یومِ آزادی اتحاد اور قومی وقار کی علامت ہے،صدر زرداری

اسلام آباد: صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے سری لنکا کے یومِ آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن اتحاد، قومی وقار اور استقامت کی علامت ہے۔ انہوں نے سری لنکن صدر انورا کمارا دِسانایاکے، حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کی۔

صدر زرداری نے کہا کہ پاکستان اور سری لنکا کی دوستی مضبوط اور آزمودہ تعلقات کی بنیاد پر قائم ہے۔ سری لنکا میں دہشت گردی کے خلاف کوششوں میں پاکستان کی افواج کا کردار اہم رہا ہے۔ انہوں نے کولمبو میں منعقدہ تین سارک سربراہی اجلاسوں کی میزبانی کا حوالہ بھی دیا۔

صدر زرداری نے جنوبی ایشیائی تعاون میں سری لنکا کے کردار کو قابلِ تحسین قرار دیا اور بھارت کی جانب سے سارک اجلاسوں کی طویل معطلی کو افسوسناک بتایا۔ انہوں نے زور دیا کہ پاکستان اور سری لنکا جنوبی ایشیائی سلامتی اور سارک کی بحالی کے لیے مل کر کام کریں اور امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔