لاہور: ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) لاہور کے رہائشیوں کو گھروں کی چھتوں پر پتنگ بازی کی اجازت دے دی گئی ہے۔
اس سے قبل بسنت فیسٹیول کی اجازت صرف فیز نائن پرزم میں دی گئی تھی، لیکن بڑھتی ہوئی درخواستوں کے پیش نظر ایڈمنسٹریٹر نے رہائشیوں کے لیے یہ خصوصی سہولت متعارف کرائی ہے۔
رہائشی اپنی چھتوں پر بسنت کے جشن میں حصہ لیں گے، جو 6، 7 اور 8 فروری کو منایا جائے گا۔
پتنگ بازی حکومت پنجاب کے جاری ایس او پیز کے مطابق ہوگی، جبکہ ڈی ایچ اے انتظامیہ کڑی نگرانی یقینی بنائے گی تاکہ حفاظت کو ترجیح دی جا سکے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos