پاکستان کی سعودی عرب سے ادھار تیل کی سہولت میں2 سالہ توسیع کی درخواست
یہ درخواست موجودہ آئی ایم ایف پروگرام کی تکمیل تک سہولت جاری رکھنے کے مقصد سے دی گئی ہے، اور سعودی حکام کی باضابطہ منظوری کا انتظار کیا جا رہا ہے۔
February 4, 2026 · قومی
اسلام آباد: پاکستان نے سعودی عرب سے 1.2 ارب ڈالر کی سعودی آئل فیسلٹی (SOF) کی مدت میں مزید دو سال کی توسیع کے لیے درخواست دی ہے۔
اعلیٰ سرکاری ذرائع کے مطابق یہ درخواست موجودہ آئی ایم ایف پروگرام کی تکمیل تک سہولت جاری رکھنے کے مقصد سے دی گئی ہے، اور سعودی حکام کی باضابطہ منظوری کا انتظار کیا جا رہا ہے۔
وزارتِ پیٹرولیم اور وزارتِ خزانہ نے اس معاملے پر میڈیا سے بات کرنے سے گریز کیا ہے، تاہم حکومت کی طرف سے رابطے جاری ہیں۔