لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اعلان کیا ہے کہ گٹر کے ڈھکن چوری کرنے، خریدنے یا بیچنے والے افراد کو ایک سے دس سال قید اور جرمانے کی سزا دی جائے گی۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ اگر کسی کی سیوریج میں گرنے کی وجہ سے جان جائے تو ذمہ دار کو لاکھوں روپے کا جرمانہ بھی ہوگا۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب چند روز قبل لاہور کے بھاٹی گیٹ کے قریب ایک خاتون اپنی 10 ماہ کی بچی کے ساتھ سیوریج میں گر گئی تھی،
جنہیں کئی گھنٹوں کی محنت کے بعد ریسکیو کیا گیا۔ اسی طرح سرگودھا میں بھی ایک بچی سیوریج میں گر گئی تھی، جسے بروقت بچا کر والد کے حوالے کیا گیا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos