دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی آج کینسر کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

 

لاہور: دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی آج کینسر کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ یہ دن ہر سال 4 فروری کو منایا جاتا ہے تاکہ کینسر کے بارے میں آگاہی پیدا کی جا سکے، بروقت تشخیص اور علاج کی اہمیت اجاگر کی جا سکے اور اس موذی مرض سے بچاؤ پر زور دیا جا سکے۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق کینسر دنیا میں سب سے تیزی سے پھیلنے والا مرض بن چکا ہے اور خدشہ ہے کہ 2032 تک مریضوں کی تعداد 2 کروڑ 50 لاکھ تک پہنچ جائے گی، جبکہ ہر سال تقریباً 80 لاکھ سے زائد افراد کینسر کے باعث موت کا شکار ہوتے ہیں۔

پاکستان میں صورت حال اور بھی تشویشناک ہے، یہاں ہر سال تقریباً 3 لاکھ افراد کینسر کا شکار ہوتے ہیں۔ ماہرین صحت کینسر کے مریضوں کے لیے عالمی سطح پر اتحاد اور بروقت تشخیص کی ضرورت پر زور دیتے ہیں۔

کینسر کے عالمی دن کا مقصد علامات کو پہچاننا، صحت مند طرزِ زندگی اپنانا اور بروقت طبی مشاورت کے ذریعے زندگی کو بچانا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔