جنرل ہسپتال:او پی ڈی کی چوتھی منزل سے لڑکی نے چھلانگ لگا دی
متاثرہ لڑکی عائشہ ولد محمد نواز ایبٹ آباد کی رہائشی ہیں اور میڈیکل یونٹ 2 میں زیرِ علاج تھیں
February 4, 2026 · قومی
لاہور: جنرل ہسپتال کی او پی ڈی کی چوتھی منزل سے 25 سالہ لڑکی نے چھلانگ لگا دی، تاہم اسے فوری طور پر سرجیکل ایمرجنسی میں منتقل کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق متاثرہ لڑکی عائشہ ولد محمد نواز ایبٹ آباد کی رہائشی ہیں اور میڈیکل یونٹ 2 میں زیرِ علاج تھیں۔
پولیس کے مطابق عائشہ نے ذہنی توازن درست نہ ہونے کی وجہ سے یہ اقدام کیا، لیکن خوش قسمتی سے اس کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔