مظفرآباد: مہاجرین مقبوضہ کشمیر نے اپنے مطالبات کے حق میں آزادی چوک میں احتجاجی دھرنا شروع کر دیا ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ 1989 کے مہاجرین کی آباد کاری ابھی تک مکمل نہیں ہو سکی اور حکومت پاکستان فوری نوٹس لے۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ مہاجرین کے لیے ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں 6 فیصد کوٹہ بحال کیا جائے اور گزارہ الاؤنس میں اضافہ کیا جائے۔ انہوں نے وزیراعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل سے 36 سالوں سے درپیش مشکلات کے حل میں اپنا کردار ادا کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔
مزید برآں، مظاہرین نے یہ درخواست کی ہے کہ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مہاجرین کے مسائل کے حل کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos