جمعیت علمائے اسلام کا 8 فروری کو یوم سیاہ منانے کا اعلان

 

 اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) نے اعلان کیا ہے کہ 8 فروری کو یوم سیاہ منایا جائے گا۔

مرکزی سیکریٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری کے مطابق جے یو آئی کے کارکنان مولانا فضل الرحمٰن کے حکم پر ہر شہر میں جلسے اور ریلیاں نکالیں گے اور پریس کلبوں کے سامنے پُرامن احتجاج کریں گے۔

مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ یوم سیاہ کے ذریعے یہ پیغام دیا جائے گا کہ 8 فروری کا الیکشن قوم کے لیے ناقابل قبول ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فارم 47 کے ذریعے ناکام امیدواروں کو کامیاب قرار دینا عوامی مینڈیٹ پر کھلا ڈاکا ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔