پاکستان اسٹیل ملز کے گیٹ ملازمین کے لیے بند
گیٹ فوری طور پر کھولے جائیں اور موجودہ صورتحال کی وضاحت فراہم کی جائے۔پاسلو یونین
February 4, 2026 · قومی
کراچی: آج صبح پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین جب ڈیوٹی پر پہنچے تو ڈی ایس ایف نے ہیڈ آفس اور مین پلانٹ کے گیٹ بند کر دیے۔
ملازمین نے وجہ دریافت کرنے کی کوشش کی، تاہم کسی واضح جواب سے آگاہ نہیں کیا گیا۔
اسٹیل ملز کے افسران کی موقع پر غیر موجودگی نے کئی سوالات کو جنم دیا ہے اور ملازمین میں شدید بے چینی پیدا کر دی ہے۔
پاسلو یونین نے اسٹیل ملز انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ گیٹ فوری طور پر کھولے جائیں اور موجودہ صورتحال کی وضاحت فراہم کی جائے۔