اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کے بھائی نجف حمید کے خلاف فراڈ کے مقدمے میں ضمانت کی بحالی سے متعلق درخواست پر نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔
عدالت کے جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے سماعت کی، جس میں سابق نائب تحصیلدار نجف حمید اپنے وکلا قدیر جنجوعہ اور احد کھوکھر کے ہمراہ پیش ہوئے۔ وکلا نے عدالت سے استدعا کی کہ نجف حمید کی ضمانت منسوخ کرنے کے فیصلے کو معطل کیا جائے۔
جسٹس انعام امین منہاس نے کہا کہ نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں اور پہلے فریقین کے جوابات موصول ہونے کے بعد تحریری حکم نامہ جاری کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ نجف حمید نے ایف آئی اے کی جانب سے درج مقدمے میں ضمانت منسوخی کے فیصلے کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا ہوا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos