وارم اپ میچ،پاکستان آج آئرلینڈ کیخلاف میدان میں اترے گی

 

کولمبو: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل پاکستان ٹیم آج کولمبو کے میدان میں وارم اپ میچ میں آئرلینڈ کے خلاف اتری گی۔ گرین شرٹس نے منگل کو مکمل آرام کیا، جبکہ ٹورنامنٹ میں پاکستان کا پہلا میچ ہفتے کو نیدرلینڈز کے خلاف ہوگا۔

دوسری جانب وارم اپ میچوں میں افغانستان نے اسکاٹ لینڈ کو 61 رنز سے، بھارت اے نے امریکا کو 38 رنز سے، اور اٹلی نے کینیڈا کو دس رنز سے شکست دی۔ عمان نے سری لنکا اے کو پانچ وکٹ سے، زمبابوے نے نیدرلینڈز کو 29 رنز سے اور نیپال نے یو اے ای کو سات وکٹ سے ہرایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔